سیف اللہ گوندل کے والد کا انتقال،سراج الحق،دیگر قائدین کا اظہار افسوس


لاہور(صباح نیوز) انچارج دفتر پارلیمانی امور جماعت اسلامی پاکستان اسلام آباد سیف اللہ گوندل کے والد انتقال کرگئے۔مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر منڈی بہاؤالدین میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں نے شرکت کی ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب امرا لیاقت بلوچ، میاں محمداسلم، فرید احمد پراچہ، راشد نسیم، معراج الہدیٰ صدیقی، اسد اللہ بھٹو، پروفیسر محمد ابراہیم، رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی، سینیٹر مشتاق احمد خان، ڈپٹی سیکرٹریز محمد اصغر، اظہر اقبال حسن، حافظ ساجد انور، سید وقاص جعفری، بختیار معانی، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے انچارج دفتر پارلیمانی امور جماعت اسلامی پاکستان اسلام آباد سیف اللہ گوندل کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔