سالانہ اجلاس عالمی اقتصادی فورم  15 سے19جنوری تک جاری رہے گا


اسلام آباد (صباح نیوز)عالمی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس آج پیر 15جنوری سے شروع ہو رہا ہے جو19جنوری تک جاری رہے گا۔وزیر اعظم انوار الحق کاکڑشرکت کیلئے سوٹزر لینڈ کے شہر ڈیوس پہنچ گئے،ان کی مختلف ممالک کے صدور، وزرا اعظم کے علاوہ عالمی مالیاتی اداروں کے سربراہاں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

اس سال عالمی اقتصادی فورم کے چار اہم موضوعات میں سیکیورٹی ، معاشی مشکلات ، معاشی تعاون ،غربت  بے روزگار ی کے مسائل سرفہرست ہیں۔معاشی ترقی کیلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال ،قدرتی آفات،  موسمی تبدیلیوں اور توانائی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے طویل مدت حکمت عملی اتفاق رائیموضوعات میں شامل ہیں۔  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس، G-20ممالک کے نمائندے بھی شریک ہونگے۔ دنیا بھر میں جمہوریتوں کو آمریت اور کرپشن میں ملنے والے پلاٹوں سے بچانے پر عالمی اتفاق رائے  کے لئے  بھی تجاویز پیش کی جائیں گی۔اختتام پر گلوبل اکنامک آوٹ لک2024کا اعلان کیا جائے گا