اسلام آباد (صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کو لالٹین کا نشان دے دیا۔
اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیاجس میں کمیشن نے اے این پی کو اس کا پرانا انتخابی نشان لالٹین الاٹ کردیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ اے این پی کی 5 سال کی میعاد ابھی مکمل نہیں ہوئی،ملک میں اس وقت الیکشن مہم چل رہی ہے اور سیاسی جماعتیں اس میں شرکت کررہی ہیں۔الیکشن کمیشن نے اے این پی کو 20ہزار کا جرمانہ بھی کیا ہے اور 10مئی تک انٹرا پارٹی الیکشن کروانے حکم دیا ہے۔