اسلام آباد (صباح نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے یکم فروری2024سے پاکستان میں مکمل تیار حالت میں منگوائی جانے والے صارفین کی ہر قسم کی مصنوعات جنہیں ریٹیل د کانوں پر اسی حالت میں فروخت کیلئے پیش کیا جاتا ہے کی فروخت کیلئے ڈیجیٹل انوائیس جاری کرنا لازمی قرار دیدیا ہے اور اس الیکٹرانک رسید کی کاپی ایف بی آر کو آن لائن فراہم کرنے کا پابند کر دیا گیا، اس ضمن میں ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز2006میں ترمیم کر دی، ایف بی آر کی جانب سے جاری کئے گئے۔
ایس آر او نمبر28(1)2024 کے ذریعے متعارف کروائی گئی اس ترمیم کے تحت پاکستان مین تیار شدہ مصنوعات کے مینیو فیکچرزز اور درآمد کنندگان جو بھی مکمل تیار شدہ اشیا منگوائیں گے،پاکستان مین ہول سیلز جو بڑی تعداد میں تیار شدی مصنوعات درآمد کریں گے، ہول سیلز اور ریٹیلز کو بلک میں تیار شدہ اشیا منگواکر ان کی فروخت کیلئے سپلائی د کانوں پر کریں گے،ان کی ڈیجیٹل انوائیس جاری کرنا اور اس کی آن لائن کاپی ایف بی آر کو الیکٹرانک طریقے سے ارسال کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
ایف بی آر ایسی اشیا کے مینیوفیکچرز، درآمد کنندگان، ہول سیلز، سپلائیز اور ریٹیلز کیلئے لازمی قرار دیا ہے کہ وہ اپنے کاروباری مراکز کو ایف بی آر کے الیکٹرانک مانیٹرنگ کے نظام کے ساتھ طے شدہ تاریخ کے اندر اندر اپ لنک کروائیں اور ان میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو ان لینڈ ریونیو کے متعلقہ کمشنر سے رابطہ کر کے اس دیڈ لائن میں توسیع کروا لیں تاہم ان کی ڈیجیٹل انوائیس کا اجرا لازمی ہوگا۔