سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ اضافہ


کراچی (صباح نیوز)ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، سونا 2 لاکھ 16 ہزار 300 روپے فی تولہ ہو گیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 442 روپے ہو گئی ۔