کراچی(صباح نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے روز کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔
نئے سال کے پہلے روز ہی سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 1800 سے زائدپوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافے کے بعد 100انڈیکس بڑھ کر 64ہزار260پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔واضح رہے کہ سال 2023 کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروباری انڈیکس 62 ہزار 451 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔