فلسطینیوں کی نسل کشی پر مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے،عبد الحق ہاشمی


کوئٹہ (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی صوبہ بھر کے عوام کی نمائندگی کرر ہی ہے سینیٹ وقومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے ارکان نے پورے ملک کے عوام کی طرح بلوچستان کے سلگتے مسائل کو اجاگر اور حل کیلئے بھر پور جدوجہد کی، بلوچستان کے لاپتہ افراد،سی پیک ،سیندک ،حقوق سے محرومی ، وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کے حوالے سے جماعت اسلامی ہر پلیٹ فارم استعمال کر رہی ہے بلوچستان میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ ،بجلی گیس بلوں کی قیمتو ں میں بدترین اضافہ،لوڈشیڈنگ،بدعنوانی بدامنی بڑے مسائل ہیں مگر منتخب نمائندے ،مقتدر قوتیں اور حکمران پارٹیوں نے ان سلگتے اجتماعی مسائل کوہمیشہ نظر اندازکر دیا ہے جس سے مسائل ومشکلات میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہاہے ۔اگرعوام نے الیکشن میں جماعت اسلامی کے نمائندوں کا ساتھ دیاتوحقیقی تبدیلی آئیگی اورمسائل کے حل کی راہ ہموارہوگی۔

انہوں نے کہاکہ غزہ میں حماس نے نئی تاریخ رقم کی مسلم حکمران وسائل وقوت کے باوجود امریکی دبائو میں آکر اقتدار بچانے کی وجہ سے خاموش رہے ،مسلم افواج کے سپہ سالار سمیت اوآئی سی بھی صرف مذمتی بیانات تک محدود رہی ،امت مسلمہ اور انسانیت سے محبت کرنے والوں نے ہر سطح پر ظلم وجبر کے خلاف ہر فورم پرآوازبلند کیا اور امریکی اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا امریکی اسرائیلی مصنوعات بائیکاٹ اور حماس کی جدوجہد نے اسرائیل کوجنگ بندی پر مجبور کیا انہوں نے فتح حماس اور فلسطینی عوام کی ہوگی ۔مسلم عوام امریکی اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھے ۔ اسرائیلی فاسفورس بمو ں ،امریکی اسلحہ کی بارش ،بموں اورفلسطینیوں کی نسل کشی پر امت مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے ، افغانوں کونکالنے کی پالیسی زبردستی ومسلط شدہ ہے اس میں پاک افغان کا نہیں دونوں ممالک کے مخالفین کا فائدہ ہے۔ چالیس سالہ مہمانداری،عزت واحترام ،بھائی چارے کو نقصان پہنچانے دوستوں کو دشمن بنانے والی پالیسی کسی بھی طرح دانشمندی نہیں ہوسکتی ۔ دونوں ممالک کومخلصانہ دوستی کی پالیسی اپناکر ایک دوسرے کی ترقی وخوشحالی اور غم وخوشی میں ساتھ دینا چاہیے ۔ بلوچستان کے مظلوم عوام،وسائل وسہولیات سے محروم پریشانی میں مبتلاء اہل بلوچستان کو جماعت اسلامی قانونی آئینی معاشی حقوق دلائیگی عوام الیکشن میں جماعت اسلامی کاساتھ دیں جماعت اسلامی ترازو کے نشان پر سبزہلالی پرچم تلے الیکشن میں حصہ لیگی عوام کے ووٹ کے بجائے زبردستی مسلط کرنے والی قوتیں کرپشن وکمیشن کو دوام دیگی اس سے قوم کو نہیں کچھ افراد وملت دشمنوں کو فائدہ ہوسکتا،سلگتے پریشان کن صورتحال اورمسائل کا حل صرف جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی اقتدارمیں نہ ہونے کے باوجودہر مشکل میں عوام کیساتھ ہے۔