گوجرانوالہ میں ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا، 8 ملزمان گرفتار


گوجرانوالہ(صباح نیوز)ایف آئی اے نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے 6 کروڑ 39 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 5 گاڑیاں، کمپیوٹر، موبائل فونز اور دیگر دستاویزات قبضے میں لے لی گئی ہیں۔