حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کے تحت آئی ٹی ورکشاپ

اسلا م آباد(صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کے تحت الفلاح ہال میں آئی ٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کے لیے افراد کو تیار کرنا تھا جو موجودہ دور میں سوشل میڈیا کے میدان میں مکمل مہارت سے  مقابلہ کر سکیں۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران کریم سے کیا گیا۔ کمپیئرنگ کے فرائض خنسا محمود نگران آئی ٹی اسلام آباد  نے بخوبی ادا کیے۔

پہلا سیشن ڈاکٹر راحیلہ ارم  نگران آئی ٹی شمالی پنجاب  نے لیا جس میں میڈیا کوریج گائیڈ لائنزکے  اوپر گفتگو کی اور حاضرین کو  سوشل میڈیا کی اہمیت  اور مثر طریقے سے اس کے استعمال کرنے کے طریقے بتائے گئے ،شفا ہما نائب مرکزی آئی ٹی ٹیم  نے ٹویٹر کی اہمیت اور اس کے موثر استعمال پر روشنی ڈالی ۔ قدسیہ مدثر مرکزی آئی ٹی ممبر اور نائب نگران شمالی پنجاب نے  گرافک ڈیزائنگ کا طریقہ انتہائی دلچسپ انداز میں سکھایا جس میں شرکا نے خاصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

کھانے اور نماز کے وقفے کے بعد  شرمین قیوم نائب آئی ٹی راولپنڈی  نے ویڈیو ایڈیٹنگ پر رہنمائی فراہم کی۔ناظمہ ضلع اسلام آباد نصرت ناہید نے اختتامی خطاب کیا جس کے بعد رکن مرکزی شوری زبیدہ خاتون نے دعا کروائی جس میں خصوصی طور پر فلسطینی مسلمانوں کے لیے دعائیں کی گئی۔۔