نواز شریف  کل  بلوچستان کا دورہ کرینگے  ،اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں متوقع


 لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کل بلوچستان میں 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

قائد مسلم لیگ ن نوازشریف  کل دیگر صوبوں میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ وہ آج (بدھ کو) بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ جائیں گے، اور ان کے ہمراہ شہبازشریف بھی ہوں گے۔نواز شریف 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، اور بلوچستان کی ان اہم سیاسی شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت متوقع ہے۔ (ن) لیگ اور بی اے پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدوں کا بھی امکان ہے۔