کوئٹہ(صباح نیوز) قائمقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاکہ موجودہ کرپٹ نظام انتخاب کی وجہ سے دیانت دار قیادت سامنے آرہی ہے نہ عوام کا اس نظام پر اعتماد ہے انتخابی نظام کی خرابی کو بے نقاب اور ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی کے نامزدامیدواران اپنے علاقوں کے مسائل ،عوام سے رابطے تیز کریں انتخابی مہم کو منظم کرنے کی ضرورت ہے موجودہ سسٹم میں سب آزمایے گیے کوئی مثبت اچھی تبدیلی آئی نہ عوام کے مسائل حل ہوئے، اسلامی نظام نافذہوا نہ عوام کو قانونی آئینی حقوق میسر ہوئے ،نگران حکومت اپنے مینڈیٹ سے بڑھ ر ہی ہے قومی مسائل پر قومی قیادت کو آن بورڈ لینا چاہیے فلسطین غزہ پر مسلم حکمرانوں نے امت مسلمہ کو مایوس اور امریکی واسرائیل کو حوصلہ دیا ،انشاء اللہ فلسطین آزاد اسرائیل وامریکہ تباہ ہوگا امت مسلمہ کو غیر ت مند حکمرانوں کی ضرورت ہے ۔بلوچستان کے مسائل سے ہمیشہ روگردانی کی جارہی ہے ۔جماعت اسلامی ہی انشاء اللہ بلوچستان کو حقوق دلا ئے گی۔حقوق کے حصول کیلئے عوام الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدواروں اورترازوکوووٹ دیں ۔باربارآزمائے ہوئے کو دوبارہ آزمانا دانشمندی نہیں ۔
ان خیالات کا اظہار لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی بلوچستان شعبہ انتخابات کے زیر اہتمام صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں جائزہ اجلاس برائے تیاری انتخابات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ سمیت آئندہ انتخابات کیلئے جماعت اسلامی کے صوبائی وقومی اسمبلی کے لیے نامزدامیدواروں نے شرکت کی ۔اجلاس سے مولاناعبدالحق ہاشمی ،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر نے خطاب میں کہاکہ بلوچستان میں جب بھی الیکشن ہوئے منصفانہ ہوئے نہ غیر جانبدارانہ ،عوام کے مینڈیٹ کو اکثر چوری کیا گیا ہے مقتدرقوتیں بھی عوام حقوق کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں مقتدرقوتوں نااہل ناکام حکمرانوں کو ہمیشہ بلوچستان کے وسائل عزیزہوتے ہیں انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں جماعت اسلامی نے عوامی مسائل کواجاگر کیا بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی ہو یا ساحل ووسائل کے حقوق ومسائل ،جماعت اسلامی نے ہمیشہ آوازبلند کی ہے ۔
بلوچستان میں منتخب ہونے والے خود مالامال ہوئے ان کے بنک بیلنس بنگلوں اورگاڑیوں میں اضافہ ہوامگر عوام بدحال وپریشان ،غربت بے روزگاری بدامنی اور بدعنوانی عروج پرہیں مقتدرقوتوں کو وہ لوگ عزیزہوتے ہیںجو خودبھی لوٹ مار کریں اور دوسروں کو بھی لوٹ مار کرنے دیا جائے وسائل ساحل معدنیات سے مالامال بلوچستان کے پڑھے لکھے نوجوان آج روزگارکیلئے پریشان ہیں ان کے روزگار کو ہمیشہ بیچاگیا ہے ۔مقتدر قوتوں کو دیانت دار حقیقی دین دارطبقات عزیزنہیں وہ ہمیشہ ہاں میں ہاں ڈالنے والوں کوعزیزرکھتے ہیں انہی پر بھروسہ کرکے اعلیٰ عہدوں ووزاتوں سے نوازتے ہیں ۔دیانت داری اخلاص نیک نیتی اہلیت اورایمانداری نہ ہو توبدعنوان خوش رہتے ہیں اہل بلوچستان کو دیانت دارلوگ ہی بچاسکتے ہیں جماعت اسلامی نے ہر مصیبت آفت وپریشانی میں سب سے بڑھ کر اہل بلوچستان کا ساتھ دیاحکومت بلوچستان کے لاپتہ جگر گوشوں کو برآمد،ساحل وبارڈر زپر لوٹ مار بند بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ کریں بدعنوان لٹیروں کو قوم پر مسلط کرنے سے گریز کریں تاکہ بلوچستان کے وسائل چند خاندان پر خرچ ہونے کے بجائے اہل بلوچستان پر خرچ ہوجائے