سونا کی قیمت میں اضافہ ،فی تولہ 2لاکھ 14 ہزار 400 روپے کا ہو گیا


کراچی (صباح نیوز)امریکی ڈالر کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ۔

پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1100 روپے اور 943 روپے کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 400 روپے پر پہنچ گیا جبکہ  10 گرام سونے کی قیمت میں بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 83 ہزار 813 روپے ہو گئی۔گزشتہ روز فی تولہ سونے کا بھا 1500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے اور 10 گرام سونے کی قدر 1286 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 82 ہزار 870 روپے ہوگئی تھی۔