ڈالرمزید مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی (صباح نیوز) ڈالرمزید مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ۔فارن کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 28 پیسے کے اضافے کے بعد 282 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اضافے کے بعد 283 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ۔ادھر سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے جہاں 100 انڈیکس میں 458 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 52 ہزار 378 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔