تربت ،مسلح افراد کی فائرنگ ،ایک پولیس اہلکاراور 4مزدورجاں بحق ، ایک زخمی


تربت (صباح نیوز) بلوچستان کے ضلع تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تربت کے نواحی علاقے ناصر آباد میں تھانے پر صبح 4 بجے کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 4 غیر مقامی مزدور جا ں بحق اور یک زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ حملے میں جاں بحق مزدوروں کا تعلق مظفر گڑھ اور زخمی شخص کا تعلق ڈی جی خان سے ہے جبکہ پولیس اہلکار کا تعلق تربت سے ہی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ۔مرنے والوں میں 2 سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی شامل ہیں۔

اس واقعہ سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تفتیش شروع کر دی ۔