جنوبی کشمیر میں دو کشمیری نوجوان پراسرار طور پرجاں بحق ہوگئے ہیں


سری نگر:جنوبی کشمیر میں دو کشمیری نوجوان پراسرار طور پرجاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایک 19 سالہ کشمیری نوجوان  ضلع جیل کپواڑہ میں  مردہ پایا گیا جبکہ اسلام آباد ضلع میں ایک نوجوان کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک 19 سالہ کشمیری نوجوان  خورشید احمد وانی ضلع جیل کپواڑہ میں قید تھا۔خورشید احمد وانی سیڈی پورہ سوپور کا رہنے والا ہے۔ جیل بارک میں مردہ پایا گیا ۔

اننت ناگ میں ایک  نوجوان  سجاد احمد ڈار کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔

گارڈ گنڈ علاقے میں گزشتہ روز نوجوان کی لاش کو ایک درخت کے ساتھ لٹکتے ہوئے پایا گیا۔متوفی نوجوان کی شناخت سجاد احمد ڈار ولد فیاض احمد ڈار ساکن میر گنڈ کھنہ بل کے بطور ہوئی ہے۔نوجوان گزشتہ اتوار کی شام گھر سے کسی کام کے سلسلے میں نکلا تھا جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا ۔