لندن(صباح نیوز) ا نسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی صدر بائیڈن سے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں کارروائی کی حمایت ختم کی جائے ۔ ا نسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ ہم صدر بائیڈن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ موجودہ بحران کی جڑ میں موجود ناانصافیوں اور استثنی کو دور کریں، تاکہ فلسطینی اور اسرائیلی دونوں امن اور سلامتی کے ساتھ انسانی حقوق سے لطف اندوز ہو سکیں۔ صدر بائیڈن کو غزہ اور او پی ٹی میں اسرائیل کے اقدامات کے لیے امریکی حمایت کو بھی ختم کرنا چاہیے۔
Load/Hide Comments