بیجنگ(صباح نیوز)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑسے چین کے معروف تھنک ٹینک گرینڈ ویوانسٹی ٹیوشن کے صدررینلیبو نے ملاقات کی۔منگل کواپنے ٹویٹ میں انوارالحق کاکڑ نے بتایا کہ ملاقات میں مشترکہ مقاصد اورمستقبل کے وژن کے بار ے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے پاکستان اورچین کے مابین تعلقات کومزید مستحکم بنانے کیلئے چینی تھنک ٹینک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔وزیر اعظم نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ چین، پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے پاکستان کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا۔وزیرِ اعظم نے دونوں ممالک کے مابین تعلیم و تحقیق کے شعبے میں تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان چین سے ہر شعبہ ہائے زندگی میں تبادلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور باہمی تبادلوں سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کا خواہاں ہے۔