ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں ،فیصل آباد میں چینی کی قیمت میں 50 روپے تک کمی


فیصل آباد (صباح نیوز) 50ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے فیصل آباد میں چینی کی قیمت میں  50روپے تک کمی آگئی۔

اوپن مارکیٹ میں چینی 150 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایک ماہ کے دوران چینی کی قیمت 50 روپے کمی کے بعد 150 روپے میں فروخت ہونے لگی، جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آگر اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مزید کارروائی جاری رہی تو ریٹ ہوسکتا ہے 100 سے بھی نیچے آجائے۔

دوسری جانب ایکس مل ریٹ میں بھی 25 سے 30 روپے کمی کے بعد 148 روپے ہوگئی، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے اسمگلنگ پر قابو پالیا ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام قیمتوں میں کمی کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران ضلعی انتظامیہ نے مختلف مقامات سے چینی کی 10 ہزار سے زائد بوریاں قبضے میں لے لی ہیں۔