دبئی(صباح نیوز)متحدہ عرب امارات(یو اے ای)میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پٹرول سپر 98 جو ستمبرمیں 3.42 درہم میں فراہم کیا جا رہا تھا۔ اب اس کی قیمت بڑھ کر 3.44 درہم ہو گئی ۔ پٹرول سپیشل 95 جو ستمبر میں 3.31 درہم میں دستیاب تھا، اب 3.33 درہم میں دستیاب ہو گا۔ ای پلس 91 کے نرخ جو ستمبر میں 3.23 درہم تھے۔ اکتوبر میں اضافے کے بعد 3.26 درہم ہو گئے ۔اس کے علاوہ ڈیزل کی نئی قیمت 4.57 درہم مقرر کی گئی ۔ ستمبر میں ڈیزل 3.40 درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا۔