دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہورپہلے نمبرپر


لاہور(صباح نیوز)پنجاب کے میدانی علاقے فضائی آلودگی کی لپیٹ میں رہے،دنیا بھر کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور پھر پہلے نمبر پر رہا۔

لاہور کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 345 ہے۔ بھارتی دارالحکومت دہلی 315 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

فضائی آلودگی کے لحاظ سے بڑے شہروں میں کراچی کا 16واں نمبر ہے۔پاکستان میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پنجاب کا دارالحکومت لاہور پہلے، بہاولپور دوسرے اور فیصل آباد تیسرے نمبر پر رہا۔