ڈالر مہنگا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان


کراچی(صباح نیوز) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر  مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 12 پیسے اضافے سے 287.66 روپے کی سطح پر آئی اور بتدریج اتار چرھا ئوکے رجحان کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے 46 پیسے اضافے سے 289 روپے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے 50 پیسے بڑھ کر 292 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان  رہا ،100 انڈیکس 400 پوائنٹس بڑھ کر 48631 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔