عمران نیازی نے معاشی جنگ میں آئی ایم ایف کے سامنے ہتھیارڈال دئیے،شہباز شریف


لاہور(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدرشہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے معاشی جنگ میں آئی ایم ایف کے سامنے ہتھیارڈال دئیے۔

انہوں نے  بیان میں کہاکہ حکمران سستے ترین اور عوام مہنگے ترین پاکستان میں رہتے ہیں۔یہ کرپٹ کمپنی تو پہلے ہی نہیں چل رہی تھی ،اب دیوالیہ پن کے مرحلے میں داخل ہوگئی ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی چابیاں آئی ایم ایف کودینے اورمنی بجٹ کے تباہ کن اثرات آنے والے دنوں میں نکلیں گے۔یہ کہنا کہ غریب عوام پراس کا بوجھ نہیں پڑے گا سفاکی اوربے حسی کی انتہا ہے۔