سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لائیق چوہدری کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

قصور(صباح نیوز)ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر لائیق چوہدری کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ،ڈاکٹرز و عملے کی حاضری اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر لائیق چوہدری نے تلوار پوسٹ سمیت سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں میں قائم محکمہ ہیلتھ کے فلڈ ریلیف کیمپوں کا دورہ کر کے وہاں پر ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کر کے وہاں پر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی سمیت طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔