پاکستان پیپلز پارٹی  کے سابق صوبائی وزیر  لیاقت شباب انتقال کرگئے،آصف زرداری اوربلاول کا  اظہارافسوس


نوشہرہ (  صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر سابق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبر پختون خوا لیاقت شباب انتقال کرگئےپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری اوربلاول بھٹوزرداری نے خیبرپختونخوا میں پارٹی رہنما لیاقت شہاب کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مرحوم کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا جیسے قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کیا گیا جو بعد میں برین ہیمبرج میں تبدیل ہوا، اور ان کی حالت تشویشناک ہوئی، جیسے تشویشناک حالت میں پشاور کے نارتھ ویسٹ اسپتال منتقل کیا گیا اور وہ تین دن تک موت وحیات کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد منگل کے روز نارتھ ویسٹ اسپتال میں ہی اپنے خالق حقیقی سے جاملے،پاکستان پیپلز پارٹی کا تین روز سوگ کا اعلان ،مرحوم لیاقت شباب کا تعلق ضلع نوشہرہ کے ایک متوسط طبقے سے تھا،مرحوم نے زمانہ طالب علمی سے 80کے دہائی میںسے گورنمنٹ ڈگری  کالج نوشہرہ سے پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن سے عملی سیاست کا آغاز کیا، سن 1981/82میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، مرحوم نے اردو اور پشتو زبانوںمیں شاعری کی، پشتوں کے بلند پایا شعراء میں شمار ہوتا رہا، اورسال2001 میں سنکڑے ماخام کے نام سے پشتو شاعری مجموعہ شائع کرکے منظر عام پر لایا ، مرحوم نے اپنی عملی اور سیاسی زندگی میں بہت نشیب وفراز دیکھے، جس میں جنرل ضیاء الحق مارشلائی دور میں نوشہرہ جوڈیشل لاک اپ سے لیکر ہری پور، پشاور، اڈیالہ اور ڈیرہ اسمعیل خان جیل میں سیاسی قیدی رہے، مرحوم لیاقت شباب نے اپنا پہلا انتخابی معرکہ حلقہ پی ایف 14 موجودہ پی کے 85 سے سال 2002 میں لڑا جس میں وہ دوسرے نمبر پر رہے،جبکہ دوسرا معرکہ سال 2008 کے انتخابات میں حصہ لیکر لڑا جس میں مرحوم لیاقت شباب نے اس میں کامیابی حاصل کرکے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بنے اور سال 2013 تک اپنے خدمات سرانجام دیتے رہے، مرحوم ایک بہترین ، شعلہ بیان اور مدلل مقرر کے طور پر پہچانے جاتے تھے، مرحوم کا محکمہ ایکسائز کی ترقی ،نوشہرہ کے عوام کے لیے سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مرحوم نہ صرف ترقی پسند سیاست دان تھے بلکہ ان کے شاعری پر بھی ترقی پسند سوچ کے اثرات نمایا ںتھے، مرحوم لیاقت شباب بھٹو ازم سے اس قدر متاثر تھے کہ زندگی کے آخری سانس تک پاکستان پیپلز پارٹی سے وابسطہ رہے اور خود کو جیالا ہونے یا کہنے پر فخر محسوس کرتا تھا،مرحوم لیاقت شباب کا نماز جنازہ نور گل بابا بائی پاس روڈ نوشہرہ کینٹ میں ادا کرکے آبائی قبرستان نورگل بابا نوشہرہ کینٹ میں سپرد خاک کردیا گیا

نماز جنازہ میں سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ناظمین، کونسلز، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین اور تمام سیاسی جماعتوں سے وابسطہ رہنماوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی، مرحوم کی وفات پر پیپلز پارٹی کے کو چئیرمین آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا، سابق وزیر اعلی خیبر پختون خوا امیر حیدر خان ہوتی، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم، جمعیت علماء اسلام ف کے سینیٹر عطاالرحمن، نگران وزیر اعلی خیبر پختون خوا اعظم خان ،  گورنرحاجی غلام علی، نگران صوبائی وزیر اطلاعات بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل، مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان اختیار ولی خان، جماعت اسلامی کے رہنما آصف لقمان قاضی، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان، قومی وطن پارٹی کے آفتاب احمد خان شیرپاو،دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتتم سابق ایم این اے مولانا حامد الحق حقانی، آستانہ عالیہ مانکی شریف کے پیرزادہ نبی آمین اور پیر زادہ محمد آمین نے  لیاقت شباب کی وفات پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی سماجی اور ادبی خدمات سراہتے ہوئے زبردست حراج عقیدت پیش کی۔ علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی پشاور ڈویژن کے صدر سابق صوبائی وزیر شاعر و ادیب لیاقت شباب کی وفات پر نوشہرہ پریس کلب کا تعزیتی اجلاس، اجلاس میں مرحوم کی سیاسی و ادبی خدمات کو حراج عقیدت پیش کی گئی،نوشہرہ پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر حافظ تفہیم الرحمن منعقد ہوا، اجلاس میں جنرل سیکرٹری شہنشاہ، فنانس سیکرٹری واجد علی، نور خالق خٹک، خالد نظیر، بخت بسیار، محمد اسد، کامران خٹک، نثار احمد خان، ندیم شاہ ٹیپو، شعیب اعوان، فرحت شاہ، ضیا الدین، گل ثمر شاہ، افتخار، فضل نبی، سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ لیاقت شباب کی وفات سے نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ نوشہرہ سمیت خیبر پختون خوا کے عوام ایک نظریاتی باشعور اور دیرینہ سیاسی رہنما سے محروم ہوگئے ہیں، لیاقت شباب کی وفات سے خیبر پختون خوا کی سیاسی میدان میں جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ برسوں بعد بھی پر ہونا مشکل ہے، اجلاس سے شرکاء نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت شباب نے نہ صرف سیاسی میدان میں عوام کی خدمت کی ہے بلکہ انہوں نے اپنے قلم کے زریعے ایک ترقی پسند شاعر کی حیثیت سے بھی نسل نو کی شعور بیداری اور ان کہ سیاسی نقطہ نظر کو جلا بخشنے کا بیڑا اٹھایا تھا،آخر میں مرحوم کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے غم میں برابر شریک ہونے کا اظہار کیا۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری اوربلاول بھٹوزرداری نے خیبرپختونخوا میں پارٹی رہنما لیاقت شہاب کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے ٹویٹراکائونٹ پرجاری بیان میں آصف علی زرداری نے لیاقت شباب کے انتقال پر ان کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ، اور مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعاکی ۔آصف علی زرداری کا کہنا تھاکہ لیاقت شباب مرحوم کی پارٹی کے لئے خدمات یاد رہیں گی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے لیاقت شباب کے انتقال پر اظہاردکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ لیاقت شباب مرحوم پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی پارٹی کے لیئے خدمات کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی، دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔