لاہور(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی فرید احمد پراچہ نے حکومت کی قادیانیت نوازی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی عمران خان حکومت میں کئی مصروف قادیانیوں کو مشیر، ترجمان اور دیگر کئی مفروضہ عہدوں کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد اور اہداف کو حاصل کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ اب ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے خدا بخش ابو بکر کو بعد ریٹائرمنٹ بطور ایڈوائزر مسلط کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے اس افسر کی طرف سے قادیانیوں کے غیر آئینی اجتماعات منعقد کرانے کی وجہ سے علاقہ میں پہلے ہی اشتعال موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ قادیانی آئین پاکستان میںاپنی آئینی پوزیش تسلیم کرنے سے انکار کر کے آئین پاکستان کا عملاً انکار کر رہے ہیں۔
فرید احمد پراچہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت غیر قانونی مراعات کے ذریعہ قادیانیوں کو نوازنے کی روش ترک کرے اور مدینہ منورہ کی اسلامی ریاست کا نام لے کر تاج و تخت ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کی سرپرستی ختم کرے۔