پنجاب کے 10اضلاع میں خسرہ سے بچاؤکی مہم شروع


لاہور (صباح نیوز)پنجاب کے 10اضلاع میں خسرہ سے بچاؤ کی خصوصی مہم کا آغاز ہوگیا، 6ماہ سے 5سال کی عمر کے 15لاکھ بچوں کو خسرہ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

پنجاب کے 10اضلاع میں خسرہ سے بچاؤ کی خصوصی مہم شروع کردی گئی، جو 24جون تک جاری رہے گی، اس دوران 6ماہ سے 5سال کی عمر کے 15لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگیں گے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ 10اضلاع کی 147یونین کونسلز میں خسرے سے بچاؤ کے ٹیکے لگیں گے، لاہور کی 80یونین کونسلز میں خسرہ اور روبیلا کی ویکسین لگے گی۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت مہم کیلئے تکنیکی، آپریشنل معاونت فراہم کررہا ہے۔