لاہور (صباح نیوز)لاہورکے میو ہسپتا ل کی ایمرجنسی میں فائرنگ کرکے زیرعلاج مریض کو قتل کردیا گیا ۔ عملے نے حملہ آور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق میو ہسپتا ل میں علاج کی غرض سے آیا نوجوان پرانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا۔ شیخوپورہ کے رہائشی ملزم نے اعجاز عرف ججو کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
سکیورٹی عملے نے حملہ آور کو حراست میں لیکر پولیس کے حوالے کردیا۔ مقتول ارشد شیخوپورہ کا رہائشی اور ملزم کا قریبی رشتے دار تھا۔ دونوں میں گذشتہ شام کو شادی کی تقریب میں جھگڑا ہوا تھا۔ گوالمنڈی پولیس نے آلہ قتل برآمد کرکے تفتیش شروع کردی۔ایمرجنسی میں قتل کی واردات پر ینگ ڈاکٹرز بھی بھڑک اٹھے، ناقص سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے کام نہ کرنے کی دھمکی دے دی۔ ایمرجنسی میں پستول کیسے پہنچا، ہسپتا ل انتظامیہ نے انکوائری کا حکم دے دیا۔