پشاور(صباح نیوز)پشاور پولیس کونفری کی شدید کمی کاسامنا ہے۔صوبائی دارلحکومت میں پولیس کی کل نفری 7ہزارسے زائد ہے جس میں سے 4ہزار اہلکار اہم شخصیات کی سکیورٹی پر مامور ہیں۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق پشاور کے تھانوں، گشت اور دیگر مقامات پر ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کی کل تعداد 3ہزار کے قریب بنتی ہے۔ جبکہ دیگر نفری اہم شخصیات کی سکیورٹی پر تعینات ہے۔ پشاور پولیس کو دہشت گردی اورسٹریٹ کرائمز کے چیلنج کا سامنا ہے ۔