مانسہرہ (صباح نیوز) برفانی تودہ گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطر ے کے پیش نظرشاہراہ کاغان ایک بار پھر ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ۔
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے کہا کہ شاہراہ پر برفانی تودہ گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، روڈ مکمل کلیئر ہونے کے بعد اطلاع دی جائے گی ۔
ڈی سی مانسہرہ نے کہا کہ سیاح بابوسر ٹاپ پر سفر سے گریز کریں۔