انقرہ(صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں ترکیہ کی سرمایہ کاری کاخیرمقدم کیاہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمدشہباز شریف سے ہفتہ کو چیئرمین پاک-یاترم اور ترکیہ کے بیرونی اقتصادی تعلقات بورڈ(ڈی ای آئی کے) کے صدر نیل اولپاک نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں پاکستان میں قابل تجدید توانائی اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی ۔ ترکیہ کے بیرونی اقتصادی تعلقات بورڈ کے صدر نے وزیرِ اعظم کو ترک کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کے بارے آگاہ کیا جس کا وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، معاون خصوصی طارق فاطمی اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شریک تھے۔۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ترک کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفدکی ملاقات،پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں موجود بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر گفتگو
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ترک کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ( ٹی سی اے) کے وفدنے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں موجود بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر گفتگو ہوئی۔ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفد میں صدر ٹی سی اے ایردال ایرن اور سیکرٹری جنرل حسن یالسین شامل تھے۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شریک تھے ۔۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سنان آک (زورلو گروپ) کی ملاقات،پاکستان میں وِنڈ پاور اور شمسی توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے گفتگو
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سنان آک (زورلو گروپ) نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں زورلو گروپ کے پاکستان میں وِنڈ پاور اور شمسی توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِ اعظم کو زورلو گروپ کی پاکستان میں الیکٹرانکس، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کے بارے آگاہ کیا گیا جس کا وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، معاون خصوصی طارق فاطمی اور پاکستان کے ترکیہ میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شریک تھے۔۔