پشاور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہد احمد خٹک اور پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری مینا خان کو گرفتار کرلیا گیا، دونوں رہنما 9مئی واقعات کے بعد روپوش تھے۔
دونوں رہنماؤں کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا ۔شاہد خٹک کرک سے ممبر قومی اسمبلی خیبرپختونخوا تھے جبکہ مینا خان پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری ہیں۔ دونوں پی ٹی آئی کے فعال رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔
پشاور پولیس نے دونوں رہنماؤں کو پشاور کے ایک علاقے سے حراست میں لیا ہے۔شاہد خٹک کے خلاف توڑ پھوڑ اور سڑک بندش میں ملوث ہونے کے شبے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مختلف مقدمات تھانہ کرک سی پی، بانڈہ داد شاہ اور دیگر تھانوں میں درج ہیں۔