گوجرانوالہ(صباح نیوز)گوجرانوالہ کے قریب ایمن آباد کے علاقہ میں تیز رفتار کار بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں کار میں سواردو افراد جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ جاں بحق افراد کی نعشوں اورزخمی شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثہ کا شکار کار کا نمبر ایل ای سی8163ہے۔ حادثہ کے نتیجہ میں کاربری طرح تباہ ہو گئی۔