اسلام آباد (صباح نیوز)لکی مروت اور سرگودھا کی جامعات کی طلبہ نے نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ جمعہ کو پارلیمینٹ ہاؤس کا دورہ کیا ۔ ایوان بالا کے ہال میں بھی گئے اور میوزم و گلی دستور بھی دیکھی ۔یونیورسٹی آف لکی مروت کے شعبہ پولیٹیکل سائنس کے طالبعلموں کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ18 رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا۔ایوان بالاکے اعلی حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں انہیں سینیٹ کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔
وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا اور تصاویر بھی بنوائی۔بعدازاں وفد کو سینیٹ ہال کا دورہ کرایا گیا جہاں پر ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور فکشنز کے حوالے سے بھی وفدکو بریفنگ دی گئی ۔یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ سیاست اور بین الاقوامی تعلقات کے طالبعلموں نے بھی سینیٹ کا تدریسی دورہ کیا۔
فیکلٹی ممبران کے ہمراہ 90 رکنی وفد نے سینیٹ میوزیم دیکھا۔ سینیٹ کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا اور تصاویر بھی بنوائی۔بعدازاں وفد کو سینیٹ ہال کا دورہ کرایا گیا جہاں پرایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور فکشنز کے حوالے سے بھی وفدکو بریفنگ دی گئی۔