اسلام آباد(صباح نیوز)آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق نے اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحق ڈار سے ملاقات کی۔آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم نے وزیرخزانہ کو علاقے میں ترقیاتی سکیموں اور منصوبوں اور انکی مالی اعانت سے آگاہ کیا۔
وزیرخزانہ نے آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم کا خیر مقدم کیا اور آزاد جموں وکشمیر سمیت تمام علاقوں کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے آزاد جموں وکشمیر کی حکومت کو اقتصادی خوشحالی اور ترقی کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔