کراچی (صباح نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کو کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کی لپیٹ میں آ گئی ،کے ایس ای100انڈیکس 44500پوائنٹس کی سطح پر چھونے کے بعد 44100پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 17ارب روپے سے زائد ڈوب گئے،
کاروباری مندی کے سبب 49.42فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ابتدائی سیشن میں ٹیلی کام ،فوڈز سمیت سمیت دیگر شعبوں میں خریداری کے باعث انڈیکس 445495پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تھا تاہم منافع کی خاطر فروخت کے دبائو کے سبب انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی او ر مارکیٹ 44100پوائٹس کی پست سطح پر منفی زون میں ہی بند ہوئی ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں162.88پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس44339.95پوائنٹس سے کم ہو کر44177.07پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح100.06پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 17487.33پوائنٹس سے کم ہو کر17387.27پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30272.07پوائنٹس سے کم ہو کر30213.32پوائنٹس پر بند ہوا ۔
کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 17ارب77کروڑ41لاکھ82ہزار120روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب80ارب33کروڑ56لاکھ20ہزار743روپے سے کم ہو کر75کھرب62ارب56کروڑ14لاکھ38ہزار623روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو8ارب روپے مالیت کے 22کروڑ30لاکھ81ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 9ارب روپے مالیت کے 23کروڑ84لاکھ53ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر 346کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے145کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،171میں کمی اور30کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ17لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ2کروڑ9لاکھ ،سینر جیکو پاک1کروڑ87لاکھ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ28لاکھ اور ٹیلی کام لمیٹڈ 1کروڑ1لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔
قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے کولگیٹ پامولیو کے بھائو میں 64.75روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر2525.00روپے ہو گئی اسی طرح 42.48روپے کے اضافے سے صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت بڑھ کر610.83روپے ہو گئی جبکہ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت میں61.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر5389.00روپے پر آ گئی اسی طرح ماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت 14.88روپے کی کمی سے1678.62روپے پر آ گئی ۔