لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمدصفدر نے کہا ہے کہ میں تو 30سال سے اپنی شادی کے گانے گا رہا ہوں ۔
انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی دھند میں الیکشن میں اپوزیشن کی جیت ایک معرکہ ہے۔عمران خان آج کل یہ گا رہے ہیں دل امید توڑا ہے کسی نے سہارا دے کر چھوڑا ہے کسی نے۔انہوں نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرنوازشریف کے آنے سے ڈالر 100روپے کاہوتاہے توصبح انہیں لے آتاہوں۔اگرآٹا سستا ہوتا ہے تو کل ہی اسحاق ڈار کو بلا لیتے ہیں۔وہ آئیں بھی تو میں انہیں منع کروں گا کہ وہ واپس نہ آئیں۔
کیپٹن (ر)صفدر نے بیٹے جنید صفدر کی سیاست میں انٹری کا اشارہ بھی دے دیااور کہا جنید صفدر سیاست میں کیوں نہیں آئیں گے۔ ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر، وکیل کا بیٹا وکیل بن سکتا ہے تو سیاستدان کا بیٹا سیاستدان ہی بنے گا۔جیند صفدر پاکستان کا بیٹا ہے کہیں سے بھی الیکشن لڑ سکتا ہے۔کیپٹن صفدر نے جنید صفدر کی شادی پر ہونے والے خرچوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا۔ہم صوفیا کی اولاد اور ہمارے مرید ہیں، گھر میں روز ایسا لنگر ہوتا ہے۔پیروں نے کبھی کوئی کام کیا ہے۔صحافی نے بیٹے کی شادی پر گانا سنانے کی فرمائش کی تو کیپٹن صفدر نے جواب میں کہا 30سال سے اپنی شادی کے گانے گا رہا ہوں۔