امت مسلمہ کے بڑے پلیٹ فارم او آئی سی کا اجلاس:وزیر اعظم عمران خان آج سب سے پہلے خطاب کریں گے !!


اسلام آباد (صباح نیوز)او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس ،وزیر اعظم عمران خان پہلے سیشن سے خطاب کریں گے۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے پارلیمنٹ ہائوس میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

پاکستان کی دعوت پر 20 ممالک کے وزرائے خارجہ، دس نائب وزرائے خارجہ سمیت 70 وفود اس تاریخی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے تشریف لانے والے وزرائے خارجہ کا خیر مقدم کررہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے۔