جماعت اسلامی کا ہرذمہ دار مظلوم کے ساتھ کھڑا نظرآئے ،ڈاکٹرطارق سلیم


)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ حکمرانوںنے عوام کواندھیروں میں دھکیل دیا ذمہ داران ظالمانہ نظام اورگٹھا ٹوپ اندھیروں میں امیدکے چراغ بنیں ،سراج الحق کے سپا ہی مولاناہدایت الرحمن نے عوامی طاقت کے ذریعے خودکومنوایااوروزیراعلیٰ بلوچستان کوعوام کے ساتھ مٹی میںبیٹھنے پرمجبورکیا ،جومسائل اجاگرکرکے انھیں حل کرنے کے لیے جدوجہدکرے گا حقیقی قائد وہی ہے،بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے لیے جنگی بنیادوں پرورکنگ کی ضرورت ہے ۔

ان خیالات کااظہارانھوں تین روزہ صوبائی لیڈرشپ ٹریننگ ورکشاپ سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان ،معاون خصوصی امیرجماعت حافظ اسراراحمدنے بھی اس موقع پراظہارخیال کیا،ٹریننگ کیمپ میں نائب امرائے صوبہ ڈاکٹرمبشراحمدصدیقی، حافظ تنویراحمد،صوبائی ڈپٹی سیکرٹریزجنرل رسل خان بابر،سیدعتیق الرحمن،مرکزی ناظم شعبہ تربیت حافظ سیف الرحمن،اویس اسلم مرزا،انعام الحق اعوان سمیت صوبے بھرسے ذمہ داران شریک ہوئے۔

ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن حقیقت میں قومی الیکشن کی سیڑھی ہیں ہرسطح پرجماعت اسلامی کے ذمہ داران بلدیاتی الیکشن کوترجیح اول بنائیں ،تنظیمی دفاترکوعوامی بنایاجائے عوام الناس کے مسائل حل کرنا ہمارااولین فرض ہوناچاہیے ،تحریک انصاف کے تباہ کن سونامی سے مایوس افرادکوجماعت اسلامی کاحصہ بنانے کے لیے جدوجہدتیزکردیں ،اب چھوٹی اوربڑی برائیاں متحدہوگئیں قوم کے پاس جماعت اسلامی کی دیانتدارقیادت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ۔

صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان نے کہاکہ ٹریننگ کیمپ کا مقصد ٹیم کی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے جماعت اسلامی کوتنظیمی وسیاسی سطح پرمضبوط کرنا ہے ،جماعت اسلامی کا ہرذمہ دارکھلے ذہن کے ساتھ نئے افراد کوتنظیم میں سمونے کے لیے اپنا موثرکرداراداکرے۔