حکومت پنجاب کا یکم جنوری سے گاڑیوں کی ٹرانسفر بائیو میڑک سے کرنے کا فیصلہ


سرگودھا(صباح نیوز)حکومت پنجاب نے یکم جنوری 2022 سے گاڑیوں کی ٹرانسفر بائیو میڑک سے کرنے کا فیصلہ ، سرگودھا سمیت صوبے بھر کے 500 ملازمین کی تربیت کا عمل شروع ، نادرا سے 150 مشینیں دفتروں کو فراہم کردی گئیں

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے یکم جنوری 2022 سے پنجاب نمبروں کی گاڑیوں کو اسلام آباد طرز کی طرح ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

محکمہ ایکسایز پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبے بھر کے 36 اضلاع کی موٹر برانچوں کے 500 سو ملازمین کو بائیو میٹرک سسٹم کے زریعے کے گاڑیوں کی ٹرانسفر کرنے کی تربیت د ینے کا عمل شروع کر دیا گیا ہیں جو 27، 28دسمبرکوایکسائزعملہ کی تربیت ھوگی، جبکہ نادرا نے پہلے مرحلے میں 150 بائیو میٹرک مشینین فراہم کر دی ہیں جس سے مسروقہ، ٹمپرڈ، کسٹم، چوری گاڑیوں کی رجسٹریشن نہیں ہوسکے گی۔

اکتیس دسمبر 2021 تک ہرمالک گاڑی بغیرجرمانہ نام کرواسکتاھے، یکم جنوری سے گاڑیاں، موٹرسائیکلزاپنی نام نہ کرانے والے مالکان کیخلاف ایکشن ہوگا۔