برازیلیا(صباح نیوز)برازیل میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہو گئے۔
شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب جبکہ متعدد گھر تباہ ہو گئے۔ ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیئے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں زمینی رابطے منقطع ہو گئے۔ بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔
متاثرین بے یارومددگار ہیں۔ 15 ہزار 199افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔