برطانیہ میں اومی کرون سے پہلی ہلاکت کی تصدیق،مزید کتنے لوگ اومی کرون میں مبتلا ہیں؟


لندن(صباح نیوز) برطانیہ میں اومی کرون سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اومی کرون سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی لہر کا سامنا کرنے کے لئے عوام بوسٹرویکسین ضرور لگوائیں۔ اومی کرون کیخلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

برطانیہ میں مزید 10 افراد اومی کرون ویرینٹ میں مبتلا ہیں۔ ان میں سے زیادہ ترافراد ویکسین کی 2ڈوز لگوا چکے تھے۔

برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اومی کرون انفکیشن کے خلاف موجودہ ویکسینز زیادہ موثرنہیں دکھائی دے رہیں۔ ابتدائی ڈیٹا کے مطابق ویکسین کی تیسری ڈوز کے بعد ویکسین کا اثر 70سے 75 فیصد بڑھ جاتا ہے۔