شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کی برسی پرکل مقبوضہ کشمیر  میں ہڑتال ہوگی


سری نگر:جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کی برسی پر کل  مقبوضہ کشمیر  میں ہڑتال ہوگی۔ محمد مقبول بٹ  کو 11فروری 1984 کونئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں تختہ دار پر لٹکایا گیا تھا۔ ان کی لاشیں لواحقین کو نہیں  بلکہ جیل کے احاطے میں ہی دفن کی گئی تھی۔ ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اورجموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے دی ہے جبکہ دیگر تمام حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے کال کی حمایت کی ہے۔بھارت نے تحریک آزادی میں نمایاں کردار کی پاداش میں  محمد مقبول بٹ  کو پھانسی دی تھی ۔

حریت کانفرنس کے  رہنماؤں نے محمد مقبول بٹ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ نے بھی ایک بیان میں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو خراج عقیدت پیش کیا۔بیان میں تمام محمد یاسین ملک سمیت مقبوضہ جموںوکشمیر اور بھارتی جیلوں میں قید  تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے ایک بیان میں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔

لبریشن فرنٹ نے مقبوضہ جموں وکشمیر، آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دونوں رہنماؤں کے ایام شہادت پر بھارت کے خلاف اپنا احتجاج درج کرائیں۔ بیان میں بیرون ملک مقیم کشمیریوں پرزوردیاگیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک سمیت مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بندتمام کشمیریوں کی فوری رہائی کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔