مقبوضہ کشمیرمیں لیتھیم کے .9 ملین ٹن ذخائر کی دریافت


جموں۔۔۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے ریاسی ضلع میں دریافت ہونے والے  لیتھیم کے .9 ملین ٹن ذخائر کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے۔

جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کے بیان کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے  ریاسی ضلع میں میںقیمتی دھات لیتھیم کے .9 ملین ٹن ذخائر کا پتہ چلا ہے۔ لیتھیم موبائل فون، لیپ ٹاپ، الیکٹرک گاڑیوںکی بیٹریوں اور سولر پینل میں استعمال ہونے والی  قیمتی دھات ہے۔

جی ایس آئی نے کہا  ہے کہ  جموں وکشمیر میں لیتھیم کے  ذخائر بھارت میں پہلی بار دریافت ہوئے ہیں۔بھارت کے مائنز سیکرٹری وویک بھردواج نے کہا ہے کہ یہ ذخائر جموں خطے کے ضلع ریاسی ضلع ملے ہیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق  ڈسٹرکٹ منرل آفیسرMineral Officer ریاسی شفیق احمد نے کہا کہ جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) نے  ریاسی میں لیتھیم  کی پراسیسنگ کی منظوری دے دی ہے  لیتھیم کے ذخائر ملنے کے بعد اسے نیلامی کے لیے لے جایا جائے گا۔  اب اسے ملکی   سطح پر نیلامی کے لئے لیا جائے گا کیونکہ یہ ایک اہم معدنیات ہے اور بھارت  میں پہلی بار پایا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ریاسی بابیلا رکوال نے کہا کہ وہ اس پر مزید کام کر رہے ہیں۔دریں اثنا حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے سری نگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے کے وسائل کو بے دریغ لوٹ رہا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو مکمل طور پر مفلوک الحال بنانے کی مذموم بھارتی پالیسی کا نوٹس لے اور اسے جموں و کشمیر کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے سے روکے۔