حریت کانفرنس کاترکیہ آور شام میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار افسوس


 سری نگر۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے  ترکیہ آور شام میں زلزلے سے جانی نقصان پر افسوس کااظہار کیا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان کے کنوینر محمود احمد ساغر، جنرل سیکرٹری شیخ عبدلمتین اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ترکیہ آور شام میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کہا ک  ترکیہ اور شام   میں شدید زلزلہ آیا، زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا،

انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ترکیہ آور شام کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک میں زلزلے سے بہت سارے لوگ شہید اور زخمی ہوئے جس پر پوری کشمیری قوم اس سانحہ اور دکھ کی گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ ہیں ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی زلزلے میں شہید ہوئے افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبرجمیل اور زخمیوں کو صحت عطا کرے۔ آمین

انہوں نے کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے ساتھ  تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا گو ہیں،