غریب عوام کے چولھے۔۔۔۔۔اکیسویں صدی کی کہانیاں۔۔۔اکرم سہیل


سندھ کی ایک گوٹھ میں ڈاکووں کا ایک منظم گروہ تھا۔انہوں نے ڈکیتیوں میں معاونت کیلئے بہت سے غریب لوگ بھرتی کئے ہوئے تھے ۔پولیس نے ڈاکووں کے خلاف کاروائی کی اور ڈکیتیوں پر قابو پا لیا۔آج ڈاکووں کے حمایتیوں نے ڈاکووں کی حمایت میں جلوس نکالا اور کہا کہ ان ڈکیتیوں کی وجہ سے غریب عوام کو روزگار مل رہا تھا ۔پولیس ایکشن سے غریب عوام کے چولہے بجھ گئے ہیں حکومت نےان کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے۔لہذا فوری طور پر ڈکیتیوں کو قانونی تحفظ دیا جائے ورنہ پورے ملک میں پہیہ جام کیا جائے گا