محمد مقبول بٹ اور افضل گورو کی برسی پرمقبوضہ کشمیر میں جمعرات اور ہفتے کو ہڑتال اور یوم سیاہ منایاجائے گا


 سری نگر۔۔۔۔شہید کشمیر جموںو لبریشن فرنٹ کے بانی محمد مقبول بٹ اورمحمد افضل گورو کی برسی پرمقبوضہ کشمیر میں جمعرات  اور  ہفتے  کو ہڑتال اور یوم سیاہ منایاجائے گا۔شہید کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی محمد مقبول بٹ کو11فروری1984 کو جبکہ محمدافضل گورو کو9 فروری2013 کو تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی ان کی باقیات بھی کشمیریوں کو واپس نہیں کی گئیں۔ شہدا کی میتوں کو دلی کی تہاڑ جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا گیا تھا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے افضل گورو اور مقبول بٹ شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جمعرات  اور  ہفتے  کو ہڑتال اور یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان حریت کانفرنس نے مزید کہا کہ افضل گورو اور مقبول بٹ نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکی۔ کشمیریوں کی چوتھی نسل جدوجہد آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہے۔

ادھر کشمیری رہنماؤں نے  محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو پھانسی دئے جانے کے بالترتیب 39سال اور 10سال مکمل ہونے پر دونوں کشمیری سپوتوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے دونوں شہدا کی تہاڑ جیل میں مدفون باقیات کو واپس لوٹائے جانے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ یہ اگرچہ خالصتا ایک انسانی مسئلہ ہے، البتہ بھارت تمام تر اخلاقی، آئینی اور انسانی اصولوں کو پامال کرتے ہوئے اس کو پورا نہیں کررہا ہے اور اس طرح اس کا ایک بڑی جمہوریہ ہونے کا دعوی بری طرح سے ایکسپوز ہورہا ہے۔

بیان میں گیلانی نے کہا کہ محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کشمیری قوم کے ہیرو ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے