بھارتی سازشوں کا پر دہ چاک کرنے کے لیے پاکستان کردار ادا کرے.زاہد صفی

اسلام آباد(صباح نیوز)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر باکستان شاخ کے مرکزی رہنما  زاہد صفی نے پانچ فروری کو پاکستان بین الاقوامی برادری کے سامنے کشمیری قوم کی بھرپور حمایت،اوربھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کھل کر آ واز بلند کرنے پرپاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

زاہد صفی نے پانچ فروری کے سلسلے میں کوئٹہ میں مختلف پروگرامات میں  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق و انصاف کی بنیاد پر ظالم کے مقابلے میں کسی مظلوم کی حمایت کرنا کو ئی پاکستان اور ترکی سے سیکھے۔ یقینا یہ دونوں ممالک امت مسئلہ کی قیادت کرنے کے اہل ہیں۔ انہوں نے کہا ہم ہر اس شخص، فورم اور ملک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو ظالم کی آ نکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر ے۔ پاکستان اور ترکی نے ہمیشہ امت مسلمہ کے سلگتے مسائل کو اپنے مسائل سمجھے ہیں۔ قبلہ اور فلسطین کا مسئلہ ہو یا مسئلہ کشمیر ہو، بوسنیا کا المیہ ہو روہنگیائی بے یارو مددگار انسانوں کی المناکی ہو، ان ممالک نے ہمیشہ مظلوموں کی ترجمانی کے ساتھ ساتھ ان کی پشتبانی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں امت مسلمہ کشمیر کی جانب سے ان دونوں ممالک کے سربراہوں کو عقیدت بھرا سلام پیش کرتا ہوں۔  انہوں پانچ فروری کے سلسلے میں منعقدہ مختلف تقریبات میں اس دن کی افادیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اس امر کی بھی نشاندہی کی کہ بھارت کی ریاست دہشت گردی اپنی انتہا کو چھو رہی ہے۔ بھارت کشمیر یوں کو صفہ ہستی سے مٹاکر اس قضیہ سے جان چھڑانا چاہتا ہے۔ لیکن بھارت کی سازشوں کا پر دہ چاک کرنے کے لیے پاکستان کو ہر دم مستعدد رہنا چاہے۔ ہر بین الاقوامی فورم کو بروے کار لاکر پاکستان بھارت کا مکروہ چہر ہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرتا رہے۔

بھارت چند اسلامی ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی روابط استوار کرکے ان ممالک کے ذریعے سے پاکستان پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہا ہے۔ بھارت سمجھتا ہے کہ پاکستان کی کمزور اقتصادی حالت  انہیں کشمیر سے دست بردار ہونے پر مجبور کرسکتی اور وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوسکتا ہے۔ایسے میں پاکستان کواپنے برادر اسلامی،ممالک کی  بھارتی قربت پر بھی عقابی نگا ہ رکھنی چاہئے۔ کشمیری بھارت کی سامراجی ذہنیت کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔