پاکستان کشمیر پر اپنے موقف پر ثابت قدم رہا ہے۔ حریت کانفرنس

اسلام آباد(صباح نیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان کے کنوینر محمود احمد ساغر، جنرل سیکرٹری شیخ عبدا لمتین اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت کی بحالی کے حوالے سے پاکستان کی قربانیاں اور کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔ تنازعہ کشمیر کے ایک اہم فریق کی حیثیت سے پاکستان نے پہلے دن سے ہی جموں کشمیر کے عوام کی سیاسی امنگوں اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اس کو حل کرنے کے لیے اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی ہے۔ بھارتی اعتراضات اور ہٹ دھرمی سمیت تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان کشمیر پر اپنے موقف پر ثابت قدم رہا اور تمام فورمز اور پلیٹ فارمز کے ذریعے کشمیر کاز کی وکالت اور حمایت کی ہے۔

اس سلسلے میں جموں کشمیر کی آزادی کی حامی قیادت اور عوام ان ناقابل فراموش قربانیوں اور کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور بجا طور پر توقع کرتے ہیں کہ مستقبل میں تمام محاذوں پر اس وکالت اور حمایت کو دوگنا کیا جائے گا پاکستانی عوام گزشتہ 75 سالوں سے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی آئی ہے اور  پورے پاکستان میں اور پورے دنیا میں جہاں بھی پاکستانی رہائش پذیر ہے اظہار یکجہتی کر کے یہ ثابت کردہیں کہ وہ ہندوستان کے جابرانہ تتصل کے خلاف صرف اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور اس وقت ساتھ دیتے رہیں گے گے جب تک ان کو حق خود درایت نہیں ملتا اور انہوں نے مزید کہا میں پاکستانی عوام کا بہت مشکور ہے ہے کہ انہوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا انہوں نے پاکستانی عوام حکومت اپوزیشن اور سیاسی سماجی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا