سید علی گیلانی کے مشن کی تکمیل کشمیر تک جدوجہد جاری رہے گی،عبدالرشید ترابی


انقرہ(صباح نیوز) سابق چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ سید علی گیلانی کے مشن کی تکمیل کشمیر پر جبر اہندوستانی قبضے کے خلاف جدوجہدفوجی انخلاء اور آزادی تک جاری رہے گی،عالمی برادری کی خاموشی کی شہ پاکر ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھارہاہے،عالمی برادری نے کشمیراور فلسطین جیسے دیرینہ اور سلگتے ہوئے مسائل حل نہ کیے تو تیسری عالم گیر جنگ کو کوئی نہیں روک سکتا،ایسے میں اقوام متحدہ کا حشر لیگ آف نیشن سے بھی برا ہوگا،مغربی اقوام مسلمانوں کے ساتھ روارکھے ہوئے دوہرے معیار کو ترک کریں،اسلام امن کا ضمامن اور مسلمان سلامتی کے علمبرادر ہیں،اسلامی ممالک باہمی اتحاد اور اتفاق پیدا کریں تو مسلمانوںکو کسی اقوام متحدہ کی ضرورت ہی نہ پڑے،5لاکھ کشمیری اپنی آزادی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریںگے۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہاکہ ذرئع ابلاغ کی بڑی طاقت ہے نریندرمودی کے مکروچہرے کو دنیا کے ہر فورم پر بے نقاب کی ضرورت ہے،انھوںنے کہاکہ امت مسلمہ کو اپنی طاقت کا اندازہ کرنا ہوگا امت اس وقت دنیا کی ایک بڑی طاقت ہے مگر ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم باہم اختلافات کا شکار ہیں جس سے دشمن فائدہ اٹھارہاہے،امت کو جوڑنے کے لیے آگے بڑنا ہوگا،57سلامی ممالک یک زبان اور یک جان ہوجائیں تو وہ نہ صرف اپنے مسائل حل کرلیں گے بلکہ وہ دیگر مذاہب کے مظلوم انسانوں کو بھی ظلم سے نجات دلاسکتے ہیں۔

اسلامی ممالک کے حکمران ایک طرف ہیں اور عوام ایک طرف ہیں حکمرانوں کو عوام کی ترجمانی کرناہوگی حکمران عوام کی ترجمانی نہیں کرتے جس کی وجہ سے اندرونی طور پرمسائل پیدا ہوتے ہیں،ترکی کی حکومت اورعوام سے پوری امت کی توقعات وابستہ ہیں،ترکی کے صدر طیب رجب اردگان نے نہ صرف کشمیریوں کی ہر فورم پر ترجمانی کی ہے بلکہ فلسطین سمیت دیگر مظلوموں کے لیے آواز بلند کررہے ہیں۔