جنوبی کشمیر میں6بے گناہ کشمیری نوجوان عسکریت پسندی کے الزام میں گرفتار

سری نگر: جنوبی کشمیر6بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو عسکریت پسندی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔شاہد احمد پڈر،عبید احمد ایتو، دانش احمد ڈار، نواز احمد گانی،عابد مشتاق  اور کفایت احمد لون  کے خلاف  ضلع کولگام مین دمہال ہانجی پورہ پولیس اسٹیشن میں یو ائے پی اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔کشمیریوں کو ضلع کے علاقے میرہامہ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

بھارتی فوج اورپولیس نے کشمیریوں کی غیر قانونی گرفتاری کا جوازپیش کرنے کیلئے انہیں مجاہد تنظیم کا کارکن قرار دیاہے۔پولیس بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آگئی کہ گرفتار شدگان جیش محمد نامی  تنظیم سے وابستہ تھے اور وہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی وساطت سے سر حد پار ہینڈلرس کے ساتھ رابطے میں تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میںشاہد احمد پڈر عرف جیلا ولد غلام احمد پڈر ساکنہ میرہامہ، عبید احمد ایتو ولد مشتاق احمد ایتو ساکنہ میرہامہ، دانش احمد ڈار ولد آزاد احمد ڈار ساکنہ ڈی ایچ پورہ، نواز احمد گانی ولد محمد عبداللہ گانی ساکنہ میرہامہ شامل ہیں۔ ڈنگر پورہ کے عابد مشتاق عرف راجو ولد مشتاق احمد نائیک ساکنہ میرہامہ اور کفایت احمد لون عرف رنکو ولد محمد مقبول لون ساکنہ محمد پورہ شامل ہیں۔